حیدرآباد ۔9 ستمبر (اعتماد نیوز) آسٹریلیا کے وزیر اعظم ٹونی اباٹ نے آج کہا کہ آسٹریلیا 12000 ہزار شامی پناہ گزینوں کو اس ملک میں جگہ دینے تیار ہے۔ انہوں نے آج میڈیا کو بتایا کہ یہ پناہ گزین ہمیشہ کے لئے
نہیں بلکہ موقتی طور پر ملک میں رہینگے۔ انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا شام میں داعش کے خلاف بھی سخت کاروائی کرنے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ جاریہ سال 13,750 پناہ گزینوں کو جگہ دی جائیگی جبکہ 2018-19 سال تک اس کی تعداد کو 18,740 بڑھادیا جائیگا۔